گھر بیٹھے شناختی کارڈ اور نائکوپ بنوانے کا طریقہ

گھر بیٹھے شناختی کارڈ اور نائکوپ بنوانے کا طریقہ

اگر آپ اپنے بھائی، بہن یا بچے کے ب فارم کو شناختی کارڈ یا نائکوپ میں تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو یہ کام آپ گھر بیٹھے بھی کر سکتے ہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے شہریوں کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی ہے تاکہ شہری اپنے فیملی ممبرز کے ب فارم کی بنیاد پر شناختی دستاویزات آسانی سے حاصل کر سکیں۔

شروع کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور لاگ ان کریں

ایپ کے آئی ڈی ڈاکومنٹ میں شناختی کارڈ کے آپشن پر کلک کریں

اس کے بعد مائی بلڈ ریلٹیو کا آپشن منتخب کریں

یس پر کلک کریں اور درخواست دہندہ کا ب فارم نمبر درج کریں

یاد رہے کہ جس فیملی ممبر کے لیے درخواست دی جا رہی ہے وہ خود ساتھ موجود ہونا چاہیے

اگلی سکرین پر کنورشن کے آپشن پر کلک کریں

یہاں جس کے لیے اپلائی کیا جا رہا ہے اس کے چہرے کی تصدیق کریں

بیک کیمرہ یا فرنٹ کیمرہ منتخب کریں

چہرہ کیمرے کی سکرین پر موجود گول دائرے کے اندر رہے اور فوٹو بغیر عینک، سفید پس منظر اور روشن ماحول میں کھینچیں

پاک آئی ڈی ایپ کیا ہے؟

پاک آئی ڈی ایک موبائل ایپ ہے جسے نادرا نے شہریوں کے لیے شروع کیا ہے تاکہ شناختی کارڈ، نائکوپ، ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی درخواستیں موبائل سے براہ راست جمع کرائی جا سکیں، اس کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

مرحلہ اول، اکاؤنٹ رجسٹر یا لاگ ان کریں

ایپ انسٹال کرنے کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹر یا لاگ ان کریں اور بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں

مرحلہ دوم، مطلوبہ سروس منتخب کریں

ایپ میں داخل ہو کر درخواست کی قسم منتخب کریں ب فارم کی بنیاد پر شناختی کارڈ ب فارم کی بنیاد پر نائکوپ دیگر شناختی خدمات

فارم کھولیں اور تمام معلومات درج کریں

مرحلہ سوم، معلومات اور دستاویزات درج کریں

درخواست فارم میں ذاتی معلومات، ب فارم کی تفصیلات، والدین یا قریبی رشتہ داروں کے شناختی نمبر درج کریں اور ضروری دستاویزات اپلوڈ کریں

مرحلہ چہارم، فنگر پرنٹس اور تصویر اپلوڈ کریں

درخواست کے دوران فنگر پرنٹس اور تازہ تصویر اپلوڈ کریں یہ کام موبائل کیمرے یا فائل اپلوڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے

مرحلہ پنجم، فیس ادا کریں اور درخواست جمع کروائیں

درخواست مکمل ہونے کے بعد آن لائن فیس ادا کریں اور درخواست جمع کروائیں اس کے بعد آپ درخواست کی ٹریکنگ بھی ایپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں

فائدے اور سہولتیں

شناختی کارڈ یا نائکوپ کے لیے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں

گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے

درخواست کی آن لائن ٹریکنگ ممکن ہے

دنیا بھر میں رہنے والے شہری بھی درخواست دے سکتے ہیں

مکمل معلومات اور رہنمائی ایپ میں دستیاب ہے

اہم بات

پاک آئی ڈی ایپ میں فریش ب فارم کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن نیا شناختی کارڈ پہلی بار حاصل کرنے کے لیے بعض صورتوں میں نادرا دفتر جانا ضروری ہو سکتا ہے، درخواست شروع کرنے سے پہلے ایپ میں موجود رہنمائی ضرور دیکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *