دورہ تہران : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اسپیکر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دورہ تہران : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور اسپیکر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے ۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ملاقات کی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ایرانی چیف مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسے ہی ایران کے لیے روانہ ہوئے، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی

اس سے قبل ایران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام اور مغربی ایشیاء کی سیکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچے تھے۔

 پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی رواں ہفتے کے آغاز میں دوسری بار تہران پہنچے تھے، ان کی آمد کے فوراً بعد ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے تناظر میں امریکی ردعمل کا جائزہ لے رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر ایران امریکا امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں کریں گے، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles