ساؤتھ ایئر پاک کا کراچی سے گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ساؤتھ ایئر پاک کا کراچی سے گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ساؤتھ ایئر پاک نے کراچی سے بلوچستان کے تین اہم شہروں گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئر لائن کی پہلی پروونگ فلائٹ 25 مئی 2026 کو کراچی، گوادر، کراچی روٹ پر چلائی جائے گی، جسے بلوچستان کے لیے فضائی رابطوں میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی نیٹ ورک کے تحت کراچی سے گوادر، تربت اور کوئٹہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئر لائن نے بیرون ملک سے ویٹ لیز پر تقریباً دو نئے اے ٹی آر طیارے درآمد کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق باقاعدہ فضائی سروس جون 2026 کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اقدام سے بلوچستان کے ساحلی اور اندرونی علاقوں کے مسافروں کو کراچی کے ساتھ بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بڑا اعلان

Related Articles