کوئٹہ کے علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنج پائی اور نوحصار میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کی گئیں، جہاں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مقابلے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔