فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مذاکراتی عمل تیز کرنے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جاری ثالثی کوششوں کے تحت ایرانی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسیع مذاکرات کے بعد حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

ایرانی حکومت کے مطابق ملاقاتوں میں مزید کشیدگی روکنے اور مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، قومی جذبوں کو گرما دینے والا آئی ایس پی آر کا تیار کردہ نیا ملی نغمہ جاری

Related Articles