موبائل بیلنس کٹوتی سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ جانئے

موبائل  بیلنس کٹوتی سے محفوظ  رہنے کا آسان طریقہ جانئے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو غیر متوقع بیلنس کٹوتی سے محفوظ رہنے کے لیے مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بیلنس سیو، جسے پی اے وائی جی بلاکر بھی کہا جاتا ہے، تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت فراہم کی جارہی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا مکمل استعمال ہونے کے بعد موبائل انٹرنیٹ خودکار طور پر بند ہوجائے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ اس سروس کے فعال ہونے سے صارفین کا بیلنس غیر ارادی طور پر کٹنے سے محفوظ رہتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ان کا ڈیٹا پیکج ختم ہوجائے۔

اتھارٹی کے مطابق صارفین اپنے متعلقہ نیٹ ورک کا مخصوص یو ایس ایس ڈی کوڈ ڈائل کرکے یہ سروس مفت فعال کرسکتے ہیں۔ جاز صارفین *275#، زونگ صارفین *4004#، یوفون صارفین 6611# جبکہ ٹیلی نار صارفین 342# ڈائل کرکے بیلنس سیو سروس باآسانی ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ یہ سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ڈیٹا پیکج ختم ہونے کے بعد اچانک بیلنس کٹنے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل بیلنس کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری طور پر بیلنس سیو سروس فعال کریں تاکہ غیر ضروری کٹوتیوں سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں کمی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

Related Articles