انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی اور یوں میکسیکو کا ٹرافی جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ، کوارٹر فائنل میں انگینڈ اب ناروے سے مقابلہ کریگی۔
میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کیا، میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے بنائے،میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاڑیوں سے کھیلی ، ریفری نے انگلش پلیئر جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
دوسری جانب فیفا عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔