ٹرمپ دھمکیاں دینا بند کریں ورنہ جواب بھی اسی زبان میں ملے گا ،ایرا ن

ٹرمپ دھمکیاں دینا بند کریں ورنہ جواب بھی اسی زبان میں ملے گا ،ایرا ن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی تازہ دھمکی پر تہران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دھمکی آمیز زبان بند نہ کی گئی تو جواب بھی “دوسری زبان” میں دیا جائے گا۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ وہ امریکا کے اس صدر سے مخاطب ہیں جس نے آج 9 کروڑ 10 لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ایرانی عوام سے احترام کے ساتھ بات کریں بصورت دیگر ایران بھی بھرپور انداز میں جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران شکست کھائے گا نہ ہی کسی ڈیڈلاک کا شکار ہوگا،باقر قالیباف

محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں کا نتیجہ امریکا کے لیے ناکامی، مایوسی اور بالآخر مذاکرات اور جنگ بندی کی درخواست کی صورت میں نکلا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کیجانب سے تہران کی فضائی حدود مکمل بند رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کر لیتا ہے تو بہتر، ورنہ امریکا “اس کا کام تمام کر دے گا”۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی فوج ایک گھنٹے کے اندر ایران کے پل تباہ کر سکتی ہے، جبکہ چند گھنٹوں میں ملک کے بجلی کے نظام اور پاور پلانٹس کو بھی مکمل طور پر ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles