پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طلبہ کیلئے بھی پریشان کن خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، طلبہ کیلئے بھی پریشان کن خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لٹر ہونے کے بعد درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں کاغذ کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کر دیا گیا، گزشتہ روز کاغذ کی قیمت 200 روپے فی کلو تھی، آج کاغذ 225روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ پرنٹنگ 15 فیصد اور بائنڈنگ کے ریٹس میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوگا، اس حوالے سے پبلشرز کا کہناہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر، موٹر سائیکل سوار 2 ہزار روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

مہنگائی کے اثرات اول جماعت سے ایف ایس سی تک نصابی کتب پر منتقل ہونے لگے، طلبہ اور والدین پر مزید مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے بک سیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، ذرائع کے مطابق درسی کتب کی (رائلٹی) میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کڑے وقت میں حقیقی ریلیف، وفاق ، پنجاب میں بس اور ٹرین کا سفر مفت! پختونخوا حکومت کی بے حسی عروج پر، عوام آسانی کو ترس گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ درسی کتب کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *