امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو حالیہ دھمکیوں اور آج سے ایران کے پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.86 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل بھی 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اوپیک ممالک نے اپریل اور مئی کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دو لاکھ بیرل سے زائد اضافی تیل پیدا کیا جائے گا تاکہ توانائی کی عالمی منڈی میں جاری ہلچل کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں، تاکہ بڑھتی قیمتوں پر قابو پایا جا سکے۔