خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی بارشوں کے نتیجے میں چھتیں اور دیواریں گرنے سےمجموعی طور پر ُ47 افراد جاں بحق جبکہ 117 زخمی ہوئے 98 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جانی اور مالی نقصانات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز سے جاری بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے۔
مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 27 بچے ، 13 مرد اور 7 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد ، 21 خواتین اور 51 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 652 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 554 گھروں کو جزوی جبکہ 98 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں, ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں:کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوئیں،کراے کتنے بڑھے؟تیار تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش
اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کومتاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
بارشوں کے باعث دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر نچھلے سے درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا یہ سلسلہ 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

