فضا علی کی وائرل ویڈیو پر پیمرا کا بڑا ایکشن

فضا علی کی وائرل ویڈیو پر پیمرا کا بڑا ایکشن

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں پیش آنے والے ایک متنازع واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لائیو نشریات کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام براڈکاسٹرز پر لازم ہے کہ وہ نشریات کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پاسداری کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، ٹریفک چالان میں کمی کر دی گئی

دوسری جانب فضا علی نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر لمحے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ محض ایک غیر رسمی اور ہلکا پھلکا لمحہ تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ناظرین کے احترام اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ترجیح دیتی ہیں اور آئندہ بھی اسی سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں گی۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ بعض اوقات وضاحت کے باوجود بھی معاملات کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایسے مواقع پر خاموشی کو بہتر حکمت عملی سمجھتی ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *