پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ عسکری کشیدگی کے تناظر میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے بیان نے بھارتی فضائی دفاعی نظام S400 کی کارکردگی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی S 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی۔ سربیا کے صدر نے ایک حالیہ انڑویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں چینی ہتھیاروں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارتی دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار کہاں تباہ ہوا اور ایس 400 کے ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا، بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس S-400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں
الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع نے جدید جنگی حکمت عملی ڈرون ٹیکنالوجی اور فضائی دفاعی نظاموں کی صلاحیتوں کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ میدانِ جنگ میں جدید ٹیکنالوجی فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔

