پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نمرہ خان کی یہ پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور ان کی دوسری شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جہاں ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ اعلان کے ساتھ ہی ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
نمرہ خان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو پیرس میں لی گئی ہے۔ تصویر میں وہ گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے گرے سوٹ پہن رکھا ہے۔تاہم اداکارہ نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی جس کے باعث مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہو گیا ہے۔
شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لوگ جوڑے کے لیے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔