میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت پنجاب اور پاکستان ریلویز کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ریلوے کے 9 روٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں لاہورسے راولپنڈی فاسٹ ٹرین ریلوےٹریک میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیسپاک 8 سب اربن لوپ کی فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد ایم او یو سائن کیا جائے گا۔