پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے باعث ایران امریکا مذ اکرات کی میز پر آئے، گورنر پنجاب

پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے باعث ایران امریکا مذ اکرات کی میز پر آئے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ وزیراعظم، عسکری قیادت اور صدر کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے باعث امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر آئے، اور یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

ساہیوال میں ضلعی صدر پیپلز پارٹی ذکی چودھری کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں وقتی طور پر ڈیڈ لاک آیا ہے، تاہم سفارتی عمل بدستور جاری ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ مذاکرات کے دوران امریکہ نے ایران پر حملہ کیا، اور ان کے مطابق امریکہ کو اکثر غلط سمت میں لے جانے میں اسرائیل کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو خطے کے لیے تشویشناک قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، گورنر پنجاب

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے ہمیشہ کارکنوں کو آگے لانے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ آئینی ذمہ داری ہے اور وہ آئین کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ مستقل نہیں ہوتا بلکہ ایک آئینی ذمہ داری ہے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے، اور ان کی تقرری قیادت کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

سیاسی مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ تین سال پہلے ہی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں وزیر اعظم بنیں گے۔

تعلیمی نظام سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات میں سمسٹر نظام ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے تمام جامعات کو خط لکھا ہے کہ سمسٹر سسٹم ختم کیا جائے اور امتحانی پرچے باہر سے تیار کروائے جائیں جبکہ ان کی جانچ بھی بیرونی سطح پر کرائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *