اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ “اسلام آباد ٹاکس” اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ “اسلام آباد ٹاکس” اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکراتی عمل اور سفارتی پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اپنے مصری ہم منصب کو “اسلام آباد ٹاکس” پر بریفنگ دی،انہوں نے پاکستان کی ان مسلسل کوششوں سے بھی آگاہ کیا جن کے تحت فریقین کے درمیان روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کے لیے ضروری ہے کہ وہ جنگ بندی سے متعلق اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری کریں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا احترام خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام پیدا کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی اہم ملاقات

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں،انہوں نے کہا کہ تنازعات کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اسی راستے سے اختلافات کو کم کرکے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں اور مذاکراتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں، اس گفتگو کو سفارتی حلقے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کے تسلسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *