جنگ بندی پر خاموشی ٹوٹ گئی، ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

جنگ بندی پر خاموشی ٹوٹ گئی، ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے دباؤ اور ناکہ بندی جاری ہے، جس کے باعث ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت نہایت خراب صورتحال سے دوچار ہے اور انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں۔

امریکی صدر نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خیالات سے متفق نہیں اور نہ ہی ان کے مؤقف کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سطح پر نیا اختلاف، پوپ لیو کے بیان پر ٹرمپ برہم ، تنقید کے تیر چلا دیے

اس سے قبل ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خیال میں ایران بالآخر مذاکرات کی طرف واپس آئے گا اور امریکہ کے مطالبات تسلیم کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی شخصیات قرار دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *