نئے کاروباری ہفتہ کے آٓغاز پر پہلے دن عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 130 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 934 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر پر آ گیا ہے۔