ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث حکومت پنجاب کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کے لیے مفت سولر اسکیم شروع کی تھی جس میں اب 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ اسکیم پنجاب کی تمام تحصیلوں اور اضلاع میں شروع کی گئی ہے اور مفت سولر حاصل کرنے کے لیے اب تک 8 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں ۔
اس سے پہلے یہ اسکیم جون تک تھی لیکن اب پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس میں مزید 6ماہ کی توسیع کی جائے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اس اسکیم کورواں سال کے دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے ،اس منصوبے کے مطابق 94ہزار سے زیادہ سولر سسٹم کم آمدنی والے افراد قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے ۔
یہ سولر سسٹم کم آمدنی والے افراد کوفراہم کرنے کے لیے اس منصوبے پر دس ارب روپے کی لاگت آئے گی،اس اسکیم کے لیے اب تک لاکھوں درخواستیں حکومت کو موصول ہوچکی ہیں ،حکومت کی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے سولرسسٹم عوام کو فراہم کئے جائیں گے ۔
گرمیوں کی آمد آمد ہے جون اور جولائی میں توانائی کے شعبے پر زیادہ بوجھ پڑنے کے باعث حکومت کو مجبورا بجلی بندش کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم اب پنجاب حکومت کے اس احسن اقدام کی وجہ سے عوام کو گرمیوں میں سہولت میسر آئے گی
کم آمدنی والے مفت سولر حاصل کر کے لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں ،پنجاب اور وفاقی حکومت عوام کو مشکل صورتحال کے باوجود ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔