سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے خوشخبری، نادرا میں بھرتیوں کا اعلان

سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے خوشخبری، نادرا میں بھرتیوں کا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپریل 2026 میں مختلف آسامیوں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جنہیں مختلف تحصیلوں میں اہل امیدواروں سے پُر کیا جائے گا۔

سرکاری اشتہار کے مطابق تین عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جن میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آفس انچارج)، جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) اور نائب قاصد شامل ہیں۔

نادرا کے مطابق وہ تمام امیدوار درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس مڈل سے لے کر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ 16 سالہ تعلیم (بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس یا آئی ٹی) کی ڈگری موجود ہو۔

عمر کی حد عہدے کے مطابق مختلف رکھی گئی ہے، جس کے تحت ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 30 سال، جونیئر ایگزیکٹو کے لیے 25 سال جبکہ نائب قاصد کے لیے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ بھرتی کے عمل میں متعلقہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھرتیاں لاہور، بابوزئی، مٹہ، پہاڑپور اور بٹ خیلہ سمیت مختلف تحصیلوں میں کی جائیں گی، جبکہ تعیناتی نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) جیسے ڈیہری، اسلام پور، متھرا، کِری خیصورے، توتکان اور شوال میں ہوگی۔ نادرا نے واضح کیا ہے کہ صرف متعلقہ تحصیل کے رہائشی (شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کے مطابق) ہی ٹیسٹ اور انٹرویو میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری گاڑیوں کی مانیٹرنگ مہم کا آغاز

تمام منتخب امیدواروں کو 6 ماہ کی پروبیشن مدت مکمل کرنا ہوگی، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ درخواست دہندگان کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات پیش کرنا ہوں گے جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے این او سی فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

نادرا نے مزید واضح کیا ہے کہ بھرتی کے عمل کے دوران کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا اور امیدواروں کو الیکٹرانک ڈیوائسز ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے اور امیدوار نادرا کی آفیشل کیریئرز ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

نادرا نے خواتین، اقلیتوں، خواجہ سرا افراد اور خصوصی افراد کو مساوی مواقع کے تحت درخواست دینے کی ترغیب بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *