نان روٹی کی قیمت سے متعلق اہم خبر

نان روٹی کی قیمت سے متعلق اہم خبر

لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت میں اچانک 6 روپے اضافے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف علاقوں میں روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 20 روپے تک وصول کی جا رہی ہے، جبکہ بعض مقامات پر سستی روٹی کی دستیابی بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق متعدد تندوروں پر سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور روٹی من مانی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور اب روٹی جیسی بنیادی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روٹی اور نان کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

دوسری جانب تندور مالکان کا مؤقف ہے کہ آٹے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ان کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد روٹی کی قیمت بڑھانا ان کے لیے مجبوری بن چکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت خام مال کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرتی تو وہ موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اگر بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو عام آدمی کے لیے حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *