پاکستان کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کیا بڑا کرنے جارہا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کے لیے خوشخبری، سعودی عرب کیا بڑا کرنے جارہا؟ اہم خبر آگئی

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت آئندہ ہفتے تک پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرِ خزانہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مالی تعاون سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ان کے مطابق یہ رقم اضافی ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت کر چکا ہے اور آئندہ بھی تمام مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:انوکھی قانون سازی،غیر ملکی خاتون سے شادی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کی جانب سے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت ان کی مدت کو سالانہ رول اوور کے بجائے تین سال تک بڑھایا جا سکتا ہے، اور اس کی میچورٹی 2028 تک متوقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس موقع پر سعودی حکومت، خصوصاً ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیرِ خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعاون کو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم قرار دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *