پاکستانی شوبز اداکارہ لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ۔
لائبہ خان نے رواں سال جنوری اور فروری میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں کئی بڑی اور شاندار تقاریب شامل تھیں تاہم ان کا نکاح اس سے پہلے 2024 میں ہو چکا تھا۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لیڈی ڈیانا سے منسوب ایک جملہ شیئر کیا، اس میں لکھا تھا، ”ہر کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے، سوائے اس شخص کے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔“
یہ پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور صارفین نے اس کے مختلف مطلب نکالنے شروع کر دیے ، ان کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر لوگ شوہر سے علیحدگی سے جوڑ رہے ہیں کہیں ہمدردی ہت تو کہیں تنقید۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ تو جواد کی ہمیشہ تعریفیں کرتی تھیں اب کیا ہوا ہے ، دوسرے صارف لکھا کہ ان کا شوہر پہلے دن سے ہی ریڈ فلیگ ہے۔
شادی کے وقت بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ جواد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم اس بارے میں لائبہ خان یا جواد کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔
لائبہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں ، جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی، سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بھی کافی مقبول ہیں اور وہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد40 لاکھ ہے۔