ایران افزودہ یورنیم امریکا کے حوالے کرنے کیلئے تیار مگر وہ دھول بن چکی۔ ٹرمپ

ایران افزودہ یورنیم امریکا کے حوالے کرنے کیلئے تیار مگر وہ دھول بن چکی۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ قریب ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران نہ صرف اپنے جوہری پروگرام پر نرمی دکھا رہا ہے بلکہ تباہ شدہ افزودہ یورینیم بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے مگر وہ دھول بن چکی ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور مذاکرات کا نیا مرحلہ اسی ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب ان نکات پر بھی رضامند ہو رہا ہے جن پر وہ پہلے آمادہ نہیں تھا، جس سے معاہدے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیرِاعظم کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے، جبکہ حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت خود کرے گی۔

انہوں نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو باصلاحیت اور مضبوط رہنما قرار دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *