وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ امریکی صدر کے مہربان اور شائستہ الفاظ پر دل سے قدردانی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر نے لکھا کہ ’’ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لئے ایک شاندار دن ہے۔