افواج پاکستان کا جدید ترین ڈرون فضا میں ہی مار گرانے کا کامیاب تجربہ

افواج پاکستان کا جدید ترین ڈرون فضا میں ہی مار گرانے کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی افواج نے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس میں ایک ٹارگٹ ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔ یہ تجربہ ٹِلّہ فائرنگ رینج جہلم میں کیا گیا، جہاں ایک نجی کمپنی کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس ٹارگٹ ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اس کامیاب تجربے نے پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس تجربے کے دوران جدید ترین ڈرون سسٹم نے اپنے ہدف کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جو کہ ملکی فضائی دفاع کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی کامیابی سے پاکستان کے فضائی دفاع میں مزید بہتری آئی ہے اور دشمن کی ممکنہ فضائی حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ تجربہ پاکستان کے دفاعی میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کے دفاعی سسٹمز کی جدیدیت اور طاقت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹاکس” سیکیورٹی کے مثالی انتظامات، محسن نقوی کا پاک فوج سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *