نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مستقل مؤقف کو دہرایا کہ خطے میں درپیش تمام چیلنجز کے حل اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے صرف اور صرف بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تصادم کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ خطے کو مزید کشیدگی سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد،سفیر کو کیا یقین دہانی کرائی گئی؟
اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے اور مفاہمت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنا چاہیے تاکہ موجودہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے، انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور اس میں توسیع دینا خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے اور اس سے امن کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی اس تعمیری اور مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو وہ خطے میں امن کے فروغ اور فریقین کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سفارتی کردار علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے اور تمام فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
U.S. Chargé d’Affaires Natalie A. Baker called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today. Discussions covered recent regional developments.
DPM/FM underscored Pakistan’s consistent emphasis on dialogue and diplomacy as the only… pic.twitter.com/1Roqj3R1gE
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 21, 2026

