ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخلہ بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 21 اپریل کو بھی ریڈ زون میں داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون میں قائم دفاتر اور اسکولز کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مذکورہ تاریخ کو ریڈ زون میں تمام سرکاری و نجی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔
مزید برآں، نوٹی فکیشن میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر ریڈ زون جانے سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ ریڈ زون میں واقع اداروں کو آن لائن کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔