خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف، بھارت سے ہیرا منڈی لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی

خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف، بھارت سے ہیرا منڈی لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی

معروف پاکستانی مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرنے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم سازوں کی جانب سے مشہور پروجیکٹ ہیرا منڈی کا اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمرنے بتایا کہ یہ پروجیکٹ ابتدا میں ایک فلم کے طور پر بنایا جا رہا تھا اور اس کا نام ہیرا منڈی نہیں بلکہ منڈی رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دانش تیمور کا نیا پروجیکٹ، خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے

ان کے مطابق انہیں اس وقت بھارت سے تقریباً 40 منٹ طویل فون کالز کی گئیں اور اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے ابتدا میں حب الوطنی کے باعث انکار کر دیا۔

مصنف نے کہا کہ انہوں نے بھارتی پروڈیوسرز کے سامنے یہ شرط بھی رکھی کہ پاکستانی فنکاروں کو وہی عزت دی جائے جو بھارتی اداکاروں کو پاکستان میں دی جاتی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے میڈیا پروٹوکول اور برابری کے رویے پر بھی بات کی۔

خلیل الرحمان قمرنے مزید کہا کہ بعد میں 2015 میں انہیں دوبارہ رابطہ کیا گیا اور اس بار بھی پیشکش دی گئی، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات میں بھارت جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

editor

Related Articles