دانش تیمور کا نیا پروجیکٹ، خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے

دانش تیمور کا نیا پروجیکٹ، خلیل الرحمان قمر کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے

پاکستانی ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار دانش تیمور ایک اور بڑے پروجیکٹ کے ساتھ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر 8.5 ملین فالوورز رکھنے والے دانش تیمور اپنے رومانوی اور بولڈ کرداروں کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں دیوانگی، کیسی تیری خود غرضی، جان نثار، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، شیر، من مست ملنگ اور عشق ہے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کی نئی ویڈیو پر تنازع، حناپرویزکاشدید ردعمل

اب اطلاعات کے مطابق دانش تیمور پہلی بار معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کام کرنے جا رہے ہیں، جو اپنے سپرہٹ پروجیکٹس جیسے میرے پاس تم ہو اور صدقے تمہارے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عفت عمر کا دل کھول کر انکشاف، مالی مشکلات اور زندگی کی جدوجہد پر گفتگو

اس نئے ڈرامے میں اداکارہ کنزا ہاشمی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ڈرامے کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر برکت صدیقی کریں گے جبکہ اس کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈرامہ جلد جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔مداحوں میں اس پروجیکٹ کو لے کر خاصی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دانش تیمور اس بار شاید ایک منفی کردار میں نظر آئیں، جبکہ کنزا ہاشمی کے فینز بھی بڑے ناموں کے ساتھ ان کے کام کو سراہ رہے ہیں۔

editor

Related Articles