عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کیلئے اہم قدم ، ایس پی آر سے تیل کے تبادلے کیلئے بولیاں طلب

عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کیلئے اہم قدم ، ایس پی آر سے تیل کے تبادلے کیلئے بولیاں طلب

امریکا نے عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو (SPR) سے تیل کے تبادلے کے لیے بولیاں طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے 9 کروڑ 25 لاکھ بیرل تک تیل ایکسچینج کی پیشکش جاری کی ہے جس کا مقصد عالمی منڈی میں قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنا اور سپلائی چین کو متوازن رکھنا بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی طلب اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا اور ایران میں ممکنہ ڈیل، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

دوسری جانب امریکا میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی گیلن اوسط قیمت 27 سینٹ بڑھ کر 4.30 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے نے مقامی صارفین پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت کمی کے بعد 104 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 113 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

editor

Related Articles