ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر رہ گئے ؟ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وضاحت کر دی

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے کتنے ذخائر رہ گئے ؟ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وضاحت کر دی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق ملک میں اس وقت پیٹرول کا 28 دن اور ڈیزل کا 34 دن کا ذخیرہ موجود ہے جس کے باعث کسی قسم کی قلت یا بحران کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ترجمان کے مطابق ایسی افواہوں کا مقصد عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے باوجود پاکستان میں ایندھن کی فراہمی کا نظام مستحکم ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مستقبل میں بھی سپلائی چین متاثر نہ ہو۔

  یہ بھی پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کے مزید دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ،بڑا ریلیف ملنے کا امکان

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ہڑتال یا بندش سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

عوام غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔ حکام کے مطابق توانائی کے شعبے میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور ملک میں ایندھن کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

editor

Related Articles