معروف عالمی تجزیاتی جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے شدید تصادم، جسے معرکۂ حق کہا جاتا ہے کے حوالے سے اہم نکات کی تصدیق کی ہے۔
فارن افیئر کی رپورٹ کے مطابق اس چار روزہ شدید جھڑپوں کے دوران پاکستان نے متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اس تصادم میں فضائی، زمینی اور ڈرون سطح پر شدید لڑائی ہوئی ۔
فارن افیئرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں حالیہ دہائیوں میں جنوبی ایشیا کی سب سے سنگین فوجی کشیدگی تھی، جن میں جدید میزائل سسٹمز، ڈرونز اور توپ خانے کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
فارن افیئر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی اور صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کرتی گئی۔
جریدے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس یں لڑائی مختلف محاذوں پر بیک وقت پھیل گئی، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی غیر معمولی سطح تک پہنچ گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران متعدد بھارتی حساس فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
فارن افیئرز کے مطابق اس تصادم کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے اور دونوں ممالک اپنی عسکری حکمت عملی میں بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں زیادہ تیز اور مؤثر ردعمل دیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں آئندہ کسی بھی کشیدگی کے دوران حالات تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر خطرات جنم لے سکتے ہیں۔