سردار تنویر الیاس کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سردار تنویر الیاس کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے قریبی سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اس سیاسی پیش رفت کو خطے کی سیاست میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیااس ملاقات کے دوران سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی، سابق وزیر صحت نثار انصر ابدالی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید نے بھی موجودہ سیاسی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی چھوڑتے ہی بڑا اعلان

ان رہنماؤں نے کہا کہ وہ ملک اور خطے میں سیاسی استحکام، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے ایک نئے سیاسی پلیٹ فارم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور اسے پارٹی کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی رہنماؤں کا اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےشمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی حیثیت کو مزید تقویت مل سکتی ہے اور آزاد کشمیر کی سیاست پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles