سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جوپوری قوم کے محسن ہیں،رانا ثناء اللہ

سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جوپوری قوم کے محسن ہیں،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپاہی سے لے کر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تک پوری مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے قوم کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں، انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی شکست کے باوجود اپنے مذموم عزائم اور سازشوں سے باز نہیں آ رہا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں جبکہ غازیوں اور شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے عزت اور احترام کا مقام رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت عالمی سطح پر امن اور مفاہمت کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمارانعامات اوراحسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا بھر میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانا جا رہا ہے اور یہ کامیابی قومی اتحاد و یکجہتی کے باعث ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ آج اگر قوم خوشی کے لمحات منا رہی ہے تو یہ اپنے عزم کی تجدید کا بھی وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ملک ہے اور وہ ان ماؤں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے، بھائی اور سہاگ وطن پر قربان کیے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اسی جذبے اور حوصلے کے ساتھ ملک کو درپیش اندرونی چیلنجز پر بھی قابو پالے گی، انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کو جو عزت اور وقار حاصل ہوا ہے، وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔

editor

Related Articles