معرکہ حق کے سال مکمل ہونے کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
تقریب میں عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا اور فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔
تقریب میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر وزرا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغموں کی دھنوں نے شہروں کا جذبہ اور جوش مزید بڑھا دیا، جس سے تقریب کا ماحول مکمل طور پر پُر جوش ہو گیا۔
شہریوں نے اس تاریخی موقع پر مسلح افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ تقریب میں شریک افراد نے شہدا کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے عزم و ہمت کو اجاگر کیا۔
مزید تفصییلات شامل کی جارہی ہیں۔