امریکی تجاویز پر ایران کا جواب پاکستان کو موصول،وزیر اعظم نے تصدیق کر دی

امریکی تجاویز پر ایران کا جواب پاکستان کو موصول،وزیر اعظم نے تصدیق کر دی

امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اپنا باضابطہ جواب پاکستان کو بھجوا دیا ہے

اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے لیے اہم پیغام

پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے اس پیشرفت کو خطے میں امن کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سفارتی رابطے مزید آگے بڑھیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہو گا،امریکی اخبار کا بڑا دعوی

دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا مؤقف پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ مرحلے میں مجوزہ منصوبے کا بنیادی مقصد خطے میں جاری کشیدگی کا

یاد رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تقریباً 40 روز جاری رہنے والی کشیدگی اور جنگی صورتحال میں کمی آئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کو تاریخی پیشرفت قرار دیا گیا کیونکہ چار دہائیوں بعد پہلی بار امریکا اور ایران آمنے سامنے بیٹھے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں :تجاویزپر غور جاری، امریکا کی کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے ، ایران

 دونوں فریقین نے تجاویز کے تبادلے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کا مقصد کشیدگی کاخاتمہ اور جنگی ماحول کو کم کرنا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی تجاویز پر داخلی سطح پر تفصیلی مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلے کے بعد باضابطہ مؤقف سامنے لایا جائے گا۔

editor

Related Articles