معرکہ حق کی پہلی سالگرہ ،بہاولپور گیریژن میں یادگارِ شہداء پر تقریب، شہداء کو خراج عقیدت پیش

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ ،بہاولپور گیریژن میں یادگارِ شہداء پر تقریب، شہداء کو خراج عقیدت پیش

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بہاولپور گیریژن میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں عسکری حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی جبکہ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

تقریب کے دوران کور کمانڈر بہاولپور نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست انداز میں سراہا گیا۔ تقریب میں وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا 10 مئی کو معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے شہداء قوم کا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر تقریب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک

واضح رہے کہ معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں مختلف تقریبات، ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ “بنیان مرصوص معرکۂ حق” کے عنوان سے نکالی گئی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ شہریوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles