حکومت نے کفایت شعاری مہم میں توسیع کر دی،سرکاری اداروں کو نیا حکم جاری

حکومت نے کفایت شعاری مہم میں توسیع کر دی،سرکاری اداروں کو نیا حکم جاری

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے نافذ پابندیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے سرکاری اخراجات کم کرنے کے اقدامات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت عائد پابندیاں اب 13 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رکھی جائے گی جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رہیں گی۔ ان اقدامات کا مقصد بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لانا بتایا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کفایت شعاری مہم: کن کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ تفصیلات جانیئے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت اس سے قبل بھی مختلف اداروں میں اخراجات کم کرنے، بجلی اور ایندھن کے استعمال میں بچت اور غیر ضروری سرکاری سفری سرگرمیوں کو محدود کرنے جیسے اقدامات کرچکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کفایت شعاری مہم، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں سے کتنا حصہ وزیرِ اعظم فنڈ میں گیا؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت کفایت شعاری پالیسی کو مزید سخت بنا سکتی ہے تاکہ مالی خسارے اور درآمدی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ دوسری جانب بعض حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں اور ایندھن کی محدود دستیابی سے بعض اداروں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles