دنیا کا پہلا باقاعدہ رسم الخط کس ملک میں ایجاد ہوا؟نئی تحقیق نے تاریخ بدل دی

دنیا کا پہلا باقاعدہ رسم الخط کس ملک میں ایجاد ہوا؟نئی تحقیق نے تاریخ بدل دی

انسانی تہذیب کی تاریخ سے متعلق ایک حیران کن نئی تحقیق نے دنیا بھر کے ماہرین کو چونکا دیا ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق دنیا کا پہلا باقاعدہ رسم الخط مصر یا عراق میں نہیں بلکہ ایران میں ایجاد ہوا تھا۔ ماہرین نے پانچ سالہ تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ “پروٹو عیلامی رسم الخط” انسانی تاریخ کا اولین تحریری نظام ہے۔تحقیق سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر کیتھیرین کیلی اور کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے پروفیسر لاگان بورن کی قیادت میں کی گئی۔ ماہرین نے مٹی کی قدیم تختیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تقریباً 5200 سال قبل مغربی ایران میں قائم ریاستِ عیلام میں تحریر کا پہلا منظم نظام وجود میں آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :توانائی ذخیرہ کر نے والی بیٹریاں ایجاد

ماہرین کے مطابق اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ دنیا کے اولین تحریری نظام مصر کے خطِ ہیروغلیفی اور عراق کے خطِ میخی تھے، تاہم نئی تحقیق نے اس تصور کو چیلنج کر دیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ قدیم ایرانی باشندوں نے تحریر ایجاد کرکے انسانی تہذیب، علم اور تمدن کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی پہلی زبان لاکھوں سال پہلے وجود میں آئی لیکن خیالات اور معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے تحریر کا آغاز تقریباً پانچ ہزار سال قبل ہوا جس نے انسانی تاریخ کا رخ بدل دیا۔ نئی دریافت کو آثارِ قدیمہ اور لسانیات کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :چین کا حیران کن سولر پینل، اب بارش میں بھی بنے گی بجلی

انسان جب بولنا سیکھا تو اس نے اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کے لیے زبان کا سہارا لیا مگر وقت کے ساتھ ایک بڑا سوال سامنے آیا کہ باتوں، واقعات اور معلومات کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کیسے رکھا جائے؟ یہی ضرورت بعد میں “رسم الخط” کی ایجاد کا سبب بنی جس نے انسانی تہذیب کا رخ بدل دیا۔

رسم الخط دراصل ایسی تحریری علامات، حروف یا نشانات کا مجموعہ ہوتا ہے جن کے ذریعے کسی زبان کو لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں اگر زبان بولنے کا ذریعہ ہے تو رسم الخط اسے محفوظ کرنے اور دوسروں تک منتقل کرنے کا طریقہ ہے۔ آج دنیا کی ہر زبان کسی نہ کسی رسم الخط کے ذریعے لکھی جاتی ہے جیسے اردو عربی و فارسی طرز کے رسم الخط میں لکھی جاتی ہے جبکہ انگریزی لاطینی رسم الخط استعمال کرتی ہے۔

 ی بھی پڑھیں :اسمارٹ شوز، این ای ڈی یونیورسٹی کی طالبات کی ناقابل یقین ایجاد

رسم الخط کی ایجاد نے انسانی تاریخ میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس کی بدولت علم، قوانین، تجارت، مذہبی تعلیمات اور تاریخ کو محفوظ کرنا ممکن ہوا۔ اگر رسم الخط ایجاد نہ ہوتا تو شاید آج انسان اپنی ہزاروں سالہ تاریخ، تہذیب اور علمی ترقی سے آگاہ نہ ہو پاتا۔

editor

Related Articles