پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے منفرد اور بولڈ نئے ہیئر اسٹائل سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداح ان کے اس تازہ لک کی خوب تعریف کررہے ہیں۔
سجل علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں انتہائی اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف(11:11 Hi) لکھا جبکہ اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بغیر میک اپ مرر سیلفیز بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سجل کے نیچرل اور پُراعتماد انداز کو سراہتے ہوئے انہیں’’مین کریکٹر انرجی‘‘ قرار دیا۔
سجل علی کے نئے لک پر شوبز شخصیات نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔ صبور علی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہی تو میں چاہتی تھی‘‘، جبکہ اوشنا شاہ نے کہا، ’’کچھ دلچسپ ہونے والا ہے‘‘۔
اداکارائیں عمارہ خان اورسعدیہ غفار سمیت دیگر فنکاروں نے بھی سجل کے نئے انداز کو خوب سراہا۔سوشل میڈیا پر مداح اداکارہ کے اس تبدیلی بھرے لک کو کسی نئے پراجیکٹ کی تیاری قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے سجل علی کے اعتماد اور اسٹائل کو ان کا اب تک کا بہترین لک بھی کہا۔