ہالی وڈ اداکارفاران طاہرکی امریکا سےپاکستان منتقل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ہالی وڈ اداکارفاران طاہرکی امریکا سےپاکستان منتقل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہرنے مستقل طور پر امریکا چھوڑ کر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں فاران طاہر نے انکشاف کیا کہ ان کی مرحومہ والدہ یاسیمن طاہر ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھیں، جس کے باعث وہ صرف انہی لوگوں کو پہچان سکتی تھیں جو ان کے سامنے موجود ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :سجل علی کا نیا بولڈ ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا

اداکار نے بتایا کہ والدہ کی بیماری نے انہیں زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر سوچنے پر مجبور کیا، اسی لیے انہوں نے امریکا میں مصروف زندگی چھوڑ کر پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی والدہ کے قریب رہ سکیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال کرسکیں۔

فاران طاہر نے جذباتی انداز میں کہا کہ اگرچہ اب ان کی والدہ اس دنیا میں موجود نہیں رہیں، لیکن ان کے والد اب کافی عمر رسیدہ ہو چکے ہیں اور وہ اپنی زندگی کا زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت نے میرا ساتھ نہیں دیا، ایرانی اداکارہ مندانا کریمی کا ملک چھوڑنے کا اعلان

اداکار کا کہنا تھا کہ خاندان انسان کی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہوتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ انسان کو احساس ہوتا ہے کہ اپنے پیاروں کے ساتھ گزارا گیا وقت ہی سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

یاد رہے کہ فاران طاہر ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کر چکے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

editor

Related Articles