سائنس کا عجوبہ ،ایک گھنٹے میں کتاب پڑھنے اور یاد رکھنے والا شخص

سائنس کا عجوبہ ،ایک گھنٹے میں کتاب پڑھنے اور یاد رکھنے والا شخص

امریکی تاریخ کے ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی ذہنی صلاحیتوں کے حامل شخص کم پیک ایک بار پھر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جنہیں انسانی ذہانت کی ایک نایاب مثال سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم پیک کو اپنی غیر معمولی یادداشت اور معلوماتی صلاحیتوں کی وجہ سے ’سائنس کا عجوبہ‘ بھی کہا جاتا تھا۔ مختلف رپورٹس کے مطابق وہ ایک ساتھ دو صفحات پڑھنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جس میں وہ ہر آنکھ سے الگ الگ صفحہ پڑھ لیتے تھے، اور ایک گھنٹے کے اندر مکمل کتاب ختم کر کے اس کی زیادہ تر معلومات یاد رکھ لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیش میں ٹرمپ کے مشابہ بھینسامرکز نگاہ

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں تقریباً 12 ہزار کتابوں کا مواد یاد کر لیا تھا، جن میں انسائیکلوپیڈیاز، نقشے، ادب اور تاریخ سمیت مختلف موضوعات شامل تھے۔ ان کی یہ غیر معمولی صلاحیت انسانی دماغ کے لیے آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق کم پیک کی صلاحیتوں کا تعلق ان کے دماغ کی غیر معمولی ساخت سے تھا۔ وہ پیدائشی طور پر ایک اہم دماغی ساخت ’کارپس کالوسم‘ سے محروم تھے، جو دماغ کے دونوں حصوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہی غیر معمولی حالت ان کی حیرت انگیز یادداشت کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چین کا حیران کن سولر پینل، اب بارش میں بھی بنے گی بجلی

کم پیک نہ صرف معلومات یاد رکھنے میں ماہر تھے بلکہ وہ کیلنڈر سے متعلق پیچیدہ حساب بھی فوراً کر لیتے تھے اور کسی بھی دو شہروں کے درمیان درست راستہ بھی بتا سکتے تھے۔

ان کی زندگی کو عالمی شہرت اس وقت ملی جب اسکرین رائٹر بیری مورو نے 1980 کی دہائی میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے متاثر ہو کر انہوں نے فلم’’ رین مین ‘‘کا مرکزی کردار تخلیق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :آواز سے آگ بجھانے کی ٹیکنالوجی، پانی اور کیمیکل کا متبادل تیار

اس کردار کو بعد میں اداکارڈسٹن ہوف مین  نے نبھایا، جنہوں نے کم پیک کے ساتھ وقت گزار کر ان کے انداز، رویے اور صلاحیتوں کا بغور مشاہدہ کیا۔ یہ فلم عالمی سطح پر بے حد کامیاب رہی اور اس نے چار اکیڈمی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

کم پیک کی زندگی آج بھی انسانی دماغ کی صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کے لیے ایک دلچسپ مثال سمجھی جاتی ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ انسانی ذہن میں حیرت انگیز صلاحیتیں چھپی ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles