گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان  ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم کئی شہروں میں آندھی، گرج چمک اور بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گرمی یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ  صوابی، مردان، مالاکنڈ، پارا چنار، کرم اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم رہنے کی توقع ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش اپر دیر میں ہوئی جبکہ میرکھانی میں 17 ملی میٹر، کالام میں 16 ملی میٹر، دروش میں 13 ملی میٹر، میں 12 ملی میٹر اور پٹن میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

editor

Related Articles