ٹام کروز نے اپنی فلم میں پھر ناممکن کو ممکن بنا دیا

ٹام کروز نے اپنی فلم میں پھر ناممکن کو ممکن بنا دیا

ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلممشن امپوسبل سیریز کی اگلی فلم ڈیڈ ریکونیگ پارٹ 1دنیا بھر کے سینما گھروں میں شاندار کامیابی کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے، جبکہ فلم میں دکھائے گئے خطرناک اسٹنٹس ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

مشن امپوسیبل سیریز اپنی سنسنی خیز ایکشن اور خطرناک اسٹنٹس کی وجہ سے مشہور ہے، تاہم اس سیریز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ٹام کروز اپنے زیادہ تر اسٹنٹس خود انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت سے تعلق پر ڈوڈی خان نے خاموشی توڑ دی

فلم کے سب سے خطرناک سین میں ٹام کروز کو موٹر سائیکل پر پہاڑ کی چوٹی سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ فضا میں پیرا شوٹ کھولتے ہیں۔ اس حیران کن اسٹنٹ نے شائقین کو دنگ کر دیا ہے۔

اسی حوالے سے مشن امپوسیبل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے دوران کی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں فلم کی کاسٹ کے جذبات اور سیٹ کا ماحول دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کےجذباتی پیغام نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹام کروز تیز رفتاری سے مصنوعی طور پر تیار کیے گئے پہاڑی راستے پر موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور پھر گہری کھائی میں چھلانگ لگا دیتے ہیں، جبکہ اوپر ہیلی کاپٹر بھی پرواز کر رہا ہوتا ہے جو اس سین کی شوٹنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ثنا یوسف قتل کے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

فلم میں شامل اداکارسیمن پیگ بھی اس خطرناک اسٹنٹ کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔ ویڈیو میں ساتھی اداکار ان سے پوچھتے ہیں، “سائمن، کیا آپ رو رہے ہیں؟” جس پر انہوں نے جواب دیا، تھوڑا بہت۔ یہ واقعی بہت خطرناک ہے، اور ہمیں ہر بار یہی سب کرنا پڑتا ہے۔

ٹام کروز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کا یہی خطرناک سین سب سے پہلے شوٹ کیا گیا تھا کیونکہ وہ اس اسٹنٹ کو مکمل کیے بغیر کسی اور سین کی شوٹنگ شروع نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا، اس اسٹنٹ کے پیچھے برسوں کی محنت اور تیاری شامل تھی۔ میں بچپن سے موٹر سائیکل چلاتا آیا ہوں، ریس کارز ڈرائیو کی ہیں، اور جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور پیرا شوٹس کے ساتھ کافی تجربہ رکھتا ہوں۔”

ٹام کروز کے مطابق اس اسٹنٹ کیلئے مکمل تیاری اور اعتماد ضروری تھا، اسی لیے پوری ٹیم چاہتی تھی کہ سب سے پہلے یہی سین فلمایا جائے۔

واضح رہے کہ مشن امپوسیبل سیریز کی یہ ساتویں فلم ہے، جبکہ اس کا دوسرا حصہ بعد میں ریلیز کیا جائے گا۔

editor

Related Articles