سلمان خان کےجذباتی پیغام نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

سلمان خان کےجذباتی پیغام نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنی ایک مبہم مگر جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس نے مداحوں میں تشویش اور تجسس دونوں پیدا کر دیے ہیں۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی فٹنس سے متعلق ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی تنہائی کے موضوع پر گہرا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں انسان کی دو حالتوں کا ذکر کیا، ایک اکیلے رہنا اور دوسری تنہائی۔

یہ بھی پڑھیں :شان شاہد کراچی کی شوبز شخصیات پر برس پڑے

ان کے مطابق اکیلے رہنا ایک ذاتی انتخاب ہوتا ہے، جس میں انسان خود اپنی مرضی سے تنہا وقت گزارتا ہے۔ تاہم تنہائی ایک مختلف کیفیت ہے، جب انسان کے ساتھ موجود ہونے کے باوجود بھی کوئی اس کے قریب نہیں رہنا چاہتا یا اسے نظرانداز کیا جاتا ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ مداح مختلف انداز میں اس پیغام کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے عام جذباتی سوچ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین اس کے پس منظر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شکیرا ٹیکس فراڈ کیس میں بری، عدالت کاکروڑوں یورو واپس کرنے کا حکم

پوسٹ کے آخر میں سلمان خان نے مزید لکھا کہ اب لوگوں کو خود ہی سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ اس جملے نے معاملے کو مزید پراسرار بنا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اپنی فٹنس اور سوشل میڈیا پر کم مگر معنی خیز پوسٹس کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کی ہر پوسٹ اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

editor

Related Articles