پاکستانی اداکار اور فٹنس ٹرینر ڈوڈی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش سے متعلق خبروں کی حقیقت بیان کر دی۔
ڈوڈی خان حالیہ دنوں میں اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب راکھی ساونت نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ خبر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، تاہم بعد ازاں ڈوڈی خان نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
حال ہی میں ڈوڈی خان نے اذلان شاہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اس معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران ڈوڈی خان نے کہا کہ راکھی ساونت حقیقت میں ویسی نہیں ہیں جیسا لوگ انہیں میڈیا پر دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر ا کے ٹیٹوز اور میڈیا امیج کی وجہ سے انہیں غلط سمجھتے ہیں، لیکن جب حقیقت میں ان سے ملتے ہیں تو ان کی رائے بدل جاتی ہے۔
ڈوڈی خان نے کہاکہ راکھی ساونت بہت پیاری، مخلص، نرم مزاج اور اچھی انسان ہیں۔ وہ میری بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گی۔ ہمارا ایک قریبی تعلق ہے، لیکن ہر چیز میڈیا پر شیئر نہیں کی جا سکتی کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔”
اداکار نے مزید کہا کہ راکھی ساونت کی شخصیت میڈیا میں دکھائی جانے والی شخصیت سے کافی مختلف ہے اور لوگ انہیں غلط انداز میں جج کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈوڈی خان جلد عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم زومب عیداور گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ایک محبت اورمیں نظر آئیں گے۔
اس سے قبل ڈوڈی خان نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں بھی راکھی ساونت کے بارے میں مثبت گفتگو کی تھی، جبکہ نادیہ خان نے بھی راکھی ساونت کے پاکستان کے حق میں مؤقف کو سراہا تھا۔