واشنگٹن اور تہران میں سفارتی رابطے جاری، پاکستان کا اہم کردار ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن اور تہران میں سفارتی رابطے جاری، پاکستان کا اہم کردار ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے امکانات موجود ہیں۔ سویڈن کے دارالحکومت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں اور پاکستان اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات میں بعض مثبت اشارے سامنے آئے ہیں اور امریکا اس معاملے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہوگی کیونکہ پاکستانی حکام ایران کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، تاہم واشنگٹن کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کیلئے تمام سفارتی راستے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران کےمعاملے پر چین کی مدد نہیں مانگ رہا،مارکو روبیو

انہوں نے نیٹو اتحاد پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اتحاد کے بعض معاملات پر مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی قومی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو امریکا اپنے دفاع کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا کیوبا سے متعلق معاملات میں بھی سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں امریکا ریکارڈ سطح کی پیداوار حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے ایبولا وائرس کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ادارے وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles