کسان کارڈ پروگرام کی دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

کسان کارڈ پروگرام کی دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ”مریم نواز کا خواب، سونا اُگلتا پنجاب“ کے تحت کسان کارڈ پروگرام کی دوسری قرعہ اندازی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں موبائل فون جیتنے والے خوش نصیب کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ جن کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے بلز ادا کیے تھے، ان کے لیے خصوصی قرعہ اندازی کی گئی۔

اشتہار کے مطابق اس دوسرے لکی ڈرا میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 10 خوش نصیب کاشتکاروں نے بطور انعام شاندار موبائل فونز جیتے ہیں۔

کسان کارڈ استعمال کرنے والے متعدد کسانوں کو بطور انعام موبائل فون دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل نظام کی جانب راغب کرنا ہے۔

اشتہار میں درج تفصیلات کے مطابق بہاولنگر، فیصل آباد، بھکر، رحیم یار خان، لودھراں، ملتان، چک سرور شہید، سرگودھا، سیالکوٹ اور چشتیاں سے تعلق رکھنے والے کسان انعامی موبائل فون کے حقدار قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے 58 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگرد گرفتار

حکومت پنجاب نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ انعامات کی وصولی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ پروگرام کے ذریعے کسانوں کو زرعی سہولیات، سبسڈی اور دیگر حکومتی مراعات کی فراہمی کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ کسی بھی معلومات کے لیے کسان برادری ایگریکلچر ہیلپ لائن 0800-17000 پر رابطہ کر سکتی ہے۔

Related Articles